Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کے احکامات جاری

163 افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی مل گئی
شائع 27 جولائ 2023 11:54pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، پولیس، سیکرٹریٹ اور ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 163 افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے 44 افسران کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی دی گئی۔

سیکرٹریٹ گروپ کے 57 افسران اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 62 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم جی گروپ کے گریڈ 18 کے افسر شاہ جہان کی خدمات سی ڈی اے سے واپس جبکہ او ایم جی گروپ کے ثنا اللہ کی خدمات سندھ حکومت سے واپس لے لی گئیں۔

اسلام آباد

Transfer posting

Federal Bureaucracy