Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کو انتخابات کی شفافیت پر تحفظات، علی امین کا وزیراعلیٰ کو خط

وزیراعلیٰ سے ملاقات میں الیکشن سے متعلق حقائق اور ثبوت دینا چاہتے ہیں، رہنما پی ٹی آئی
شائع 27 جولائ 2023 10:57pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور نے عام انتخابات کی شفافیت پر تحفظات دور کرنے کیلئے صوبے کے نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان کو خط لکھ دیا اور ان سے فوری ملاقات کی درخواست کردی۔

علی امین گنڈا پور نے نگراں وزیر اعلیٰ کو خط میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بطور چیف ایگزیکٹیو اور ایک سابق سول سرونٹ کے طور پر موجودہ حالات کے تناظر میں ہم ایک آزادانہ اور شفاف الیکشن سے بہت دور ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے خط میں مزید کہا کہ صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے نمائندہ کے طور پر ہمارا حق بنتا ہے کہ آپ ہماری شنوائی کریں۔

علی امین نے خط میں کہا کہ صوبے میں عام انتخابات کی شفافیت کو خطرہ لاحق ہے، ہمارے الیکشن سے متعلق تحفظات ہیں، اس بارے میں حقائق اور ثبوت موجو ہیں جو آپ کو دینا چاہتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ جب سے آپ نے اقتدار سنبھالا ہے پی ٹی آئی کے خلاف کی جانیوالی مذموم مہم پر آپ نے چُپ سادھ رکھی ہے۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ بڑی عزت کیساتھ، یاد رکھیں ایسے حالات میں تاریخ کبھی خاموش نہیں رہتی اور نہ ہی فراموش کرتی ہے۔

pti

MAY 9 RIOTS

general elections 2023