Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 54 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 53 کروڑ 41 لاکھ ڈالرز کی سطح تک آگئے، اسٹیٹ بینک
شائع 27 جولائ 2023 10:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسٹیٹ بینک کے مطابق اکیس جولائی تک بیرونی قرض کی مد میں 54 کروڑ دس لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کم ہو کر 8 ارب 18 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر چون کروڑ دس لاکھ ڈالر کمی سے آٹھ ارب اٹھارہ کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ ڈالر اضافے سے پانچ ارب چونتیس کروڑ اسی لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ترپن کروڑ دس لاکھ ڈالرز کی کمی کے بعد تیرہ ارب ترپن کروڑ اکتالیس لاکھ ڈالرز کی سطح تک آگئے ہیں۔

pakistan economy

State Bank Of pakistan

FOREIGN EXCHANGE RESERVES