Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشین: کلی کربلا میں دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 بھائی بھی شامل ہیں
شائع 27 جولائ 2023 09:50pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان کے ضلع پشین میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے کلی کربلا میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا۔

تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

Balochistan Police

Balochistan law and order situation

groups clashes