Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو، دس محرم کو کون سے شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو ضروری ہدایات جاری کردیں
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2023 05:31am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ملک بھر کے مختلف شہروں میں 9 ویں اور 10 ویں محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی جبکہ وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کو موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کردیں۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی محرم الحرام کے دوران موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں 3 روز کے لیے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نےمحرم الحرام کے دوران مختلف اوقات میں موبائل سروس بند رکھنے کا شیڈول جاری کردیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس اور سیون میں 9 محرم کو موبائل سروس صبح ایک سے رات 10 بجے تک جبکہ سیکٹر آئی 10 اور ملعقہ علاقوں میں 9 محرم کو موبائل سروس شام 6 سے صبح 6 بجے تک بند رہے گی۔

اسلام آباد کے دیہی علاقےشاہ اللہ دتہ اور گرد نواح میں 11 محرم کو دن 2 سے شام 5 بجے تک سروس بند رہے گی جبکہ علاقہ بری امام نور پور شاہ میں 11 محرم کو موبائل سروس دن 12 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی۔

وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس بند ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کوئٹہ میں تین دن کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

کراچی کے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس کئی دن سے معطل ہے جو 10 محرم تک بند رہے گی۔ شہر میں محرم کے جلوسوں کے دوران مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس نو اور دس محرم کو بند رہے گی۔

خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سروس بند رہے گی۔

ان اضلاع میں پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ شہر، ہنگو، کرم، اورکزئی، بنوں شہر، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک شامل ہیں۔

پنجاب میں 13اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے اور یہاں موبائل فون سروس نو اور دس محرم کو بند رہے گی۔

ان شہروں میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال، چکوال، راجن پور، بہاولپوراور رحیم یار خان شامل ہیں۔

ڈرون کوریج پر پابندی

کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت کئی شہروں میں ڈرون کیمروں سے جلوسوں کی کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

جمعرات کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9 اور 10 محرم کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

آئی جی پنجاب اور سی پی او نے محسن نقوی کو یوم عاشور کے سیکیورٹی انتظامات پر بریف کیا۔

سی سی پی او نے بتایا کہ 9 اور 10محرم کے جلوس پر 15 ہزار نفری کو تعینات کیا ہے، زائرین کو 5 جگہ چیکنک کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

نگراں وزیر اعلیٰ کو مزید بتایا گیا کہ نفری کو2 وقت کا کھانا دیا جائے گا، جلوس کےروٹ پر900 سیکیورٹی کیمرے لگائے جائیں گے۔

اسلام آباد

محرم

Ashura

MUHARRAM 2023

Mobile and internet service suspended