Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ انتقال کرگئیں

ان کی عمر 56 برس تھی
شائع 27 جولائ 2023 08:29pm

آئرلینڈ کی نومسلم عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شہادہ صداقت (سینیڈ او کونر) 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گانا ’نتھنگ کمپیئرز 2 یو‘ کی صورت اپنی گلو کاری کا جادو بکھیرنے والی نومسلم گلو کارہ سینیڈ او کونر انتقال کر گئیں ہیں۔

گلو کارہ سینیڈ او کونر نے 90 کی دہائی کے میں موسیقی کا آغاز کیا جب انہوں نے پاپ میوزک پرنس کے لیے پہلی بار کیمرے کے سامنے آ کر گانا گایا۔

سینیڈ او کونر کیتھولک چرچ کے خلاف کھلم کھلا سخت باتیں کرتی تھیں انہوں نے اکتوبر 1992 میں ٹیلی ویژن شو ’سیٹر ڈے نائٹ لائیو‘ میں پوپ جان پال دوم کی تصویر پھاڑ دی تھی ۔

وہ چرچ میں پادریوں کی بچوں کے ساتھ بدفعلی کو چھپانے میں چرچ کے کردار کی تحقیقات کر مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

گلوکارہ سینیڈ او کونر نے 2018 میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام بدل کر شہادہ صداقت رکھ لیا تھا۔

Sinéad O’Connor