Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کبریٰ خان کا مارننگ شو میں میزبانی کرنے کا اعلان

مارننگ شو فارمیٹ میں ایک نیا نقطہء نظر لائوں گی،کبریٰ خان
شائع 27 جولائ 2023 04:31pm
تصویر: کبریٰ خان/انسٹاگرام
تصویر: کبریٰ خان/انسٹاگرام

پاکستان کی ورسٹائل اور مشہوراداکارہ کبریٰ خان بہت جلد ٹیلی ویژن اسکرین پر مارننگ شو کی میزبانی کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکا ؤنٹ پر اپنے مارننگ شو کا ٹیزر شئیر کیا ہے جس سے ان کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اداکاری میں مہارت رکھنے والی کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ وہ مارننگ شو فارمیٹ میں ایک نیا نقطہء نظر لائیں گی۔

ٹیلینٹڈ اداکارہ پہلے ہی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے لئے بڑے پیمانے پرمعترف ہیں اور اب صبح ٹیلی ویژن اسکرین پرموجودگی نے ناظرین میں تجسس پیدا کردیا ہے۔

اگرچہ ٹاک شو کے فارمیٹ کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں لیکن ٹیزر میں کبریٰ کی متحرک اور پرکشش شخصیت کی جھلک دیکھائی گئی ہے جو ناظرین کے لئے ایک دلچسپ اور انٹرایکٹو صبح کے تجربے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

Women

lifestyle

kubra khan

morning show