Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کا قتل، سی سی ٹی وی منظر عام پر

حکام کو شبہ ہے کہ ٹارگٹ کلنگ میں موٹر سائیکل اور کار سوار ملزمان ملوث ہیں۔
شائع 27 جولائ 2023 03:15pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مسجد عائشہ کے قریب گزشتہ روز ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کی تحیقیات جاری ہیں۔

تحقیقاتی حکام نے علاقے کی مختلف سڑکوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی حکام کو شبہ ہے کہ ٹارگٹ کلنگ میں موٹر سائیکل اور کار سوار ملزمان ملوث ہیں۔

فوٹیجز میں موٹر سائیکل پر دو افراد گاڑی کے گھر سے نکلنے کے بعد سے ہی مشکوک حالت میں گاڑی کے قریب نظر آئے۔

فوٹیج میں ایک کار بھی مشکوک انداز میں گاڑی کے پیچھے نظر آئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کا جائزہ لے کر تحقیات آگے بڑھائی جارہی ہیں۔

اکرم ابڑو گزشتہ روز بیٹۓ اور دیگر افراد کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہوکر جیکب آباد کے لیے نکلے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تربیت یافتہ ملزمان نے مہارت سے گاڑی کو گھیر کر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ سے محمد اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو جاں بحق ہوئے تھے، جب کہ گولیاں لگنے سے دو افراد ارشاد علی اور محمد عبداللہ زخمی ہو گئے تھے۔

Murder

Aslam abro

CCTV

Akram Abro