Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پہلےموبائل چوری کیا پھردل چرالیا‘، برازیلین خاتون کی انوکھی لواسٹوری

یہ جوڑی 2 سال سے ساتھ ہے اور جلد شادی کرلے گی
شائع 27 جولائ 2023 03:21pm
تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

انٹرنیٹ پر برازیلین خاتون کی محبت کی عجیب کہانی وائرل ہونے لگی ،جس میں خاتون کو موبائل فون چھیننے والے شخص سے ہی پیار ہوگیا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق برازیل کی اس خاتون کا نام ایمانیوئلا ہے۔ جس نے ایک تقریب کے دوران غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے گھر کے پاس سے گزر رہی تھی کہ ایک شخص نے ان کا فون چھین لیا اور بعد میں ان کے ہی فون سے نمبر نکال کر رابطہ کیا۔

لڑکے سے بات چیت کے دوران وہ اس چور کی محبت میں گرفتار ہوگئیں۔

دوسری جانب لڑکے کا کہنا ہے کہ حالات سے تنگ آکے اس نے موبائل تو چھین لیا لیکن فون پر خاتون کی تصویردیکھی تو اس کے جذبات تبدیل ہوگئے اور موبائل چھیننے پر افسوس ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں برازیلین لڑکی ایمانویلا نے انکشاف کیا کہ اب وہ دونوں دو سال سےساتھ ہیں اور جلد شادی کرلیں گے۔

brazil

entertainment

Love Story