Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جانے نہیں دیں گے تجھے بنا چالان کے‘

تھری ایڈیٹس کی نقالی کی ویڈیو کے ساتھ دہلی پولیس کا دلچسپ پیغام
شائع 27 جولائ 2023 03:20pm
تصویر: اسکرین گریب/ٹوئٹر
تصویر: اسکرین گریب/ٹوئٹر

دہلی پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ اسٹنٹ کرنے والوں کو متنبہ کرنے کیلئے دلچسپ پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو شیئرکی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص دو خواتین مسافروں کے ساتھ موٹر سائیکل چلا رہا ہے۔

ان مسافروں کی جانب سے عامر خان، آر مادھون اور شرمن جوشی کی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا گانا ’جانے نہیں دیں گے تجھے‘ کو دوبارہ تخلیق کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ویڈیو میں تینوں مسافروں میں سے کسی کو بھی ہیلمٹ پہنے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔

دہلی پولیس نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اگر آپ ریلز کی خاطر خطرناک طریقے سے گاڑی چلاتے ہیں یا ڈرائیو کرتے ہیں تو آل از ناٹ ویل۔‘

ویڈیو میں ان کو جاری کیے گئے چالان کا اسکرین شاٹ بھی دکھایا گیا ہے جس پر لکھا ہے کہ ’جانے تجھے دیں گے نہیں بنا چالان کے‘۔

ویڈیو کے آخر میں مزید لکھا ہے کہ ’سڑکوں پر احمق مت بنیں اور ذمہ داری سے گاڑی چلائیں۔‘

اس ویڈیو کو اب تک 31 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، 277 لائکس اور 60 سے زائد بار ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے۔

ٹویٹر

police

lifestyle

3 IDIOTS

dehli