Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کیلئے سیکنڈزکے اشتہار کی ہوش اڑا دینے والی فیس

پاک بھارت ٹاکرا ہمیشہ ہی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ٹھہرتا ہے
شائع 27 جولائ 2023 12:10pm

کرکٹ میچز میں پاک بھارت ٹاکرا ہمیشہ عوام کی توجہ کا مرکزبن جاتا ہے۔ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں کے معرکے کے دوران اشتہار کی فیس 30 لاکھ روپے فی 10 سیکنڈز ہوگی۔

ورلڈکپ کے لیے ڈزنی اسٹار کی جانب اشتہارات کی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق (کو پریزینٹر) سے 118 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے، جبکہ ایسوسی ایٹ اسپانسرز سے 88 کروڑ روپے لیے جائیں گے۔

ڈزنی اور ہاٹا اسٹار پر(کو پریزینٹر) کی قیمت 150 کروڑ روپے ہے۔

اسپانسرشپ سلاٹس اور ایسوسی ایٹ اسپانسرشپ کے ساتھ ہی پاورڈ بائی کے لیے 75 کروڑ روپے اور40 کروڑ روپے ہیں۔

اشتہار کی فیس ہر10 سیکنڈ سلاٹ کے لیے 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اس فیصلہ کُن میچ میں ڈزنی اسٹارپریمیم ریٹس فراہم کیے گئے ہیں۔

اس کےعلاوہ ٹی وی مارکیٹرز جوSD چینل پر مشترکہ طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے 89.86 کروڑ روپے، جبکہ اعلیٰ HD فیڈ کی قیمت 48.4 کروڑ روپے ہے۔

حالات کی مناسبت سے ڈزنی اسٹار نے گزشتہ ٹورنامنٹ کے مقابلے میں اشتہارات کی قیمت میں 30–35 فیصد اضافہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹورنمنٹ سے تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کمانے کا ارادہ ہے۔ اس سے پہلے قیمتیں ہر 10 سیکنڈ کے لیے 6 سے لیکر 7 لاکھ روپے تھیں۔

جیسے جیسے کرکٹ ورلڈ کپ قریب آرہا ہے، مارکیٹرز اوراسپانسرزبھی نئی سے نئی حکمت عملی اپناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

world cup 2023

INDIA PAKISTAN