Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں کی چھٹیوں کےبعد اسکول کی روٹین کیسے بحال کریں

طویل چھٹیوں کے بعد بچوں کو اسکول بھیجنا کسی آزمائش سے کم نہیں
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2023 11:54am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

موسمِ گرما کی چھٹیاں اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہیں اوربہت سے والدین کو یہ پریشانی لاحق ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کیسے اسکول جانے والی روٹین کے مطابق ایڈجسٹ کریں۔

گرمیوں کی طویل چھٹیوں کے بعد بچوں کو بھی اسکول کسی آزمائش سے کم محسوس نہیں ہوتا ہے۔

والدین اپنے بچوں کو ان طریقوں سے اسکول جانے کیلئے آمادہ کر سکتے ہیں۔

بھرپور نیند

اوسطاً 6 سے 13 سال کی عمر کے بچوں کو ہر رات 9 سے 11 گھنٹے اور 13 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو رات 8 سے 10 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

سونے کا ایک ٹائم سیٹ کریں جو آپ کے بچوں کو ذہنی اور جذباتی طور پر پُرسکون رکھے گا۔

الیکٹرانک ڈیوائسز کا استعمال

سونے سے ایک گھنٹہ پہلے تمام الیکٹرانکس ڈیوائسز کو اپنے بچوں سے دور رکھیں اور اسکول سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہیں اگلے دن اسکول جانے کیلئے ذہنی طور پر تیار کریں۔

صحت مند ناشتہ

مناسب غذائیت سے بھرپور ناشتہ بچوں کو سیکھنے میں مدد کرتا ہے اور وہ چاق وچوبند رہتے ہیں جس سے ان کی طبعیت خوشگوار رہتی ہے۔ اس لیے انہیں بھرپور ناشتہ لازمی کروائیں۔

بچوں سے بات چیت

روزانہ کی بنیاد پر اپنے بچوں سے اسکول میں ہونے والے مشاغل کے بارے میں پوچھیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

والدین کیلئے مشورہ

اسکول میں بچوں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے والدین کو چاہئیے کہ وہ بھی اپنی روٹین کو بچوں کے مطابق ایڈجسٹ کریں کیونکہ بچہ اپنے ارد گرد ہونے والی سرگرمی سے ہی سیکھتا ہے۔

Schools

children

Holidays

lifestyle

parenting