Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’باربی‘ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی چھا گئی

بالی ووڈ کی مشہورساڑھی ڈریپسٹ کی نئی ماڈل کوئی اور نہیں 'باربی' ہے
شائع 27 جولائ 2023 12:32pm
تصویر: ٹیلیگراف انڈیا
تصویر: ٹیلیگراف انڈیا

مشہور ساڑھی ڈریپسٹ ڈولی جین نے باربی کو بطور ماڈل منتخب کرکے فیشن ٹرینڈ کو ایک دلچسپ موڑ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

فلم باربی کی ریلیز نے فیشن کی دنیا کو خوشگوار جنون میں مبتلا کردیا ہے۔ انفلوئنسرز سے لے کر فیشنسٹاز تک، ہر کوئی خوبصورت گلابی رنگوں کو اپنا رہا ہے۔

بالی ووڈ کی مشہورساڑھی ڈریسٹ ڈولی جین نے اس رجحان کو ایک دلچسپ موڑ دینے کا فیصلہ کیا۔ کسی ماڈل کو پہنانے کے بجائے انہوں نے اپنی تازہ ترین ساڑی کے لیے باربی کا انتخاب کیا ہے۔

ڈولی کی انسٹا گرام ریل اب تک کی سب سے پیاری چیز ہے، جس میں وہ انتہائی مہارت سے وہ گڑیا کو چھوٹی سی ساڑھی پہنا رہی ہیں۔

ویڈیو کا آغاز ڈولی مہارت سے گڑیا کی کمر کی پیمائش سے کرتی ہیں ۔ چھوٹی چھوٹی پلیٹیں ترتیب دے کروہ پن کے ساتھ باربی کی لُک کو مکمل کرتی ہیں۔

آخرمیں اسٹائلش پلو خوبصورتی سے گڑیا کےکندھے پرڈا لتی ہیں۔

انسٹا صارفین باربی کے اس مشرقی انداز کو بے حد پسند کررہے ہیں۔

Women

fashion

entertainment

Barbie