Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بینک سے 50 ہزار یا اس سے زائد تک نکلوانے والوں کیلئے بڑی خبر

بینک سے نکلوائی گئی رقم پر ٹیکس کا سرکرل جاری
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2023 06:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کردیا گیا جو ”ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ“ میں شامل نہ ہونے والوں سے لیا جائے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق بینک سے 50 ہزار روپے تک رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح صفر ہوگی، تاہم 50 ہزار 500 روپے تک رقم نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔

ایف آئی بی آرکے مطابق 55 ہزار روپے نکلوانے پر 330 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ جبکہ 75 ہزار روپے نکلوانے والے نان فائلرز سے 450 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔

ایک دن میں بینک سے نکلوائی گئی 50 ہزار سے زیادہ پوری رقم پر ٹیکس ہوگا۔

سرکلر کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر اس ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا، اسی طرح پاکستان میں غیرملکی سفارتکار یا سفارتی مشن بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

FBR

Non Filers

Tax on cash withdrawal

Cash withdrawing limit