Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

’جھوٹ بولے کوا کاٹے‘ رہنما عام آدمی پارٹی پرحملے کے بعد بی جے پی کا طنزیہ ٹویٹ

ردعمل میں راگھو چڈھا نے بھی اینٹ کا جواب پتھرسے دیا
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2023 12:11pm
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) نے عام آدمی پارٹی کے پنجاب سے منتخب ہونے والے راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا پر پارلیمنٹ کے باہر کوے کے کاٹنے کا مذاق اڑاتے ہوئے طنزیہ ٹویٹ کردی۔

بی جے پی کے طنزیہ ٹوئٹ پرعام آدمی پارٹی کے رہنما کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا۔

بی جے پی دہلی کے آفیشل ٹویٹراکاؤںٹ سے شئیرکی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راگھو چڈھا کو ایک کوا چونچ مار رہا ہے۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ“ جھوٹ بولے کوا کاٹے، ہم نے آج تک یہ صرف سُنا تھا آج یہ دیکھ بھی لیا کہ کوے نے جھوٹے کو کاٹا“۔

راگھو چڈھا پر اس وقت ہوا جب وہ پارلیمنٹ کے باہر فون کال پر بات کرنے میں مصروف تھے ، اس دوران ایک کوے نے ان کے سر پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بی جے پی نے اپنی ٹویٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ تصویر کب لی گئی تھی۔

ٹویٹ کے ردعمل میں راگھو چڈھا نے لکھا کہ ”رام چندر کہہ گئے سیا سے ایسا کَل یُگ (زمانہ) آئے گا، ہنس چُگے گا دانا اور کوا موتی کھائے گا“۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بی جے پی کے ٹویٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آج تک صرف سُنا تھا، آج دیکھ بھی لیا۔

سوشل میڈیا پراس ٹویٹ نے صارفین کی خوب توجہ حاصل کی۔

BJP

Aam Aadmi Party