Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’چین نے پاکستان کے ذمہ 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا‘

آئندہ سال کے دوران ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر واجب الادا ہیں، اسحاق ڈار
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2023 03:07pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کے ذمہ 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا۔

چین کے ایگزم بینک نے قرضہ دو سال کیلئے رول اوور کیا ہے۔

اسحاق دار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چین نے 2 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کی اصولی رقم کی ادائیگی مؤخر کی ہے۔ پاکستان اس رقم پر صرف دو سال سود ادا کرے گا۔

انہوں نے لکھا کہ اس میں رواں مالی سال کیلئے ایک اعشاریہ دو ارب کا قرضہ شامل ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق آئندہ سال کے دوران ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر واجب الادا ہیں۔

وزیرخزانہ کے مطابق تمام قرض معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی 2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔

اس سے قبل چین نے 18 جولائی کو پاکستان کے 60 کروڑ ڈالر رول اوور کیے جس کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں،چین نے پاکستان کو 600 ملین ڈالر رول اوور کیے ہیں جس سے پاکستان کے ذخائر میں 600 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا۔

31 مارچ کو سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ سیف ڈپازٹ اور کمرشل بینکس سے بزنس ہے، دو ارب ڈالرز 23 مارچ کو رول اوور ہونے تھے، اس بات کی تصدیق کرنے میں خوشی ہے یہ رقم رول اوورہوگئی ہے۔

china

Finance Minister Ishaq Dar

Exim Bank

Loan Roll Over