Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

اوپن ایکسچینج کمپنی کو ڈالر امپورٹ کرنے کی اجازت کے بعد روپے کی قدر میں بہتری جاری
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2023 05:59pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اوپن ایکسچینج کمپنی کو ڈالر امپورٹ کرنے کی اجازت دینے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹربینک میں ڈالر انسٹھ پیسے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر انسٹھ پیسے سستا ہوا کر دو سو چھیاسی روپے پینتالیس پیسے پر بند ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اوپن ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر امپورٹ کرنے کی اجازت ملنے پر روپے پر پریشر کم ہوا۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہو کر دو سو اکیانوے روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 900 پر آیا۔

سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے باعث خریداری کا رجحان رہا، بعد ازاں کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 330 پوائنٹس اضافہ ہوا اور 47 ہزار کی حد بحال ہوئی۔

PSX

ڈالر

currency rate

US Dollars