Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

آن لائن ایپس سے رقم نکلوا کر ان کیلئے کام کرنیوالوں پر خرچ کی جائے گی، قانون منظور

آن لائن ایپس کیلئے کام کرنیوالوں کو تحفظ مل گیا
شائع 27 جولائ 2023 10:03am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بھارتی ریاست راجستھان میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لگائے گئے نئے ٹیکس سے آن لائن ایپلی کیشنز کیلئے کام کرنے والے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی جانب سے اس نئے قانون کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

ان آن لائن کمپنیوں میں اوبر اورایمازون جیسی بڑی عالمی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

راجستھان نے ریاست میں کام کرنے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر دو فیصد تک ٹیکس لگانے کا قانون پاس کیا ہے۔

یہ ٹیکس ریاست میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے منسلک ایک اندازے کے مطابق 20 لاکھ چھوٹے ملازمین کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ پر خرچ کیا جائے گا۔

ملازمین کی نمائندگی کرنے والی انجمنوں نے ریاست میں برسراقتدار انڈین نیشنل کانگریس کے اس اقدام کا خیر مقدمک کیا ہے۔

توقع ہے کہ یہ نئے قوانین اگلے دو سے تین ماہ کے اندر لاگو ہو جائیں گے۔

بھارت میں ایک اندازے کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے منسلک چھوٹے ملازمین جیسے ڈیلیوری مین، رائیڈرز اور ڈرائیورز کی تعداد 77 لاکھ ملازمین ہیں اور سرکاری تھنک ٹینک نیتی آیوگ کے مطابق 2030 تک یہ تعداد بڑھ کر 23 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے۔

اس نئے قانون کے مطابق ٹیکس دو فیصد سے زیادہ یا ایک فیصد سے کم نہیں ہوگا اور اس کا اطلاق کمپنی کی آمدنی پر ہوگا نہ کہ صارفین پر۔

راجستھان کے اس نئے قانون میں کوئی ایسی دفعات نہیں ہیں جو سماجی تحفظ کے ضابطہ سے متصادم ہوں۔

یہ نیا ایکٹ 1969 کے ہندوستانی قانون سے متاثر ہے جسے مہاراشٹرا ماتھاڈی، ہمل اور دیگر دستی ورکرز (روزگار اور بہبود کا ضابطہ) ایکٹ کہا جاتا ہے اور یہ ہندوستان کی مزدور تاریخ کا تسلسل ہے۔

india

Rajasthan

new tax on digital platforms