نائیجر میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر گرفتار
افریقی ملک نائیجر میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔
فوجیوں کے ایک گروپ نے قومی ٹیلی ویژن پر اعلان کیا کہ صدر محمد بازوم کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا ہے، سرحدیں بند کر دی گئی ہیں اور ملک میں کرفیو لگا دیا گیا ہے جو اگلے اعلان تک برقرار رہے گا۔
صدر محمد بازوم کو ان کے محافظوں نے صدارتی محل میں یرغمال بنالیا تھا۔
دوسری جانب صدارتی دفتر نے آمروں کے اقدام کو ریاست کے خلاف بغاوت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صدر محمد بازوم صدارتی محافظ دستے کے کمانڈر جنرل کو ہٹانا چاہتے تھے۔
جنرل کو ہٹانے پر فوج نے صدر سے استعفیٰ مانگ لیا تھا جس پر صدر محمد بازوم نے انکار کردیا تھا۔
افریقی ملکوں کی تنظیم، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے فوجی بغاوت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.