سی ڈی اے کا چھاپہ، زلفی بخاری کا گھر سیل کر دیا گیا
پولیس نے زلفی بخاری کے ملازمین کو باہر نکال کر رہائشگاہ سیل کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما زُلفی بخاری کا کہنا ہے کہ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے چھاپا مارنے کے بعد ان کا گھر سیل کردیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں زلفی بخاری نے لکھا،’انتہائی گھٹیا حرکت جرتے ہوئے پولیس، سی ڈی اے اور نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں میرے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر سیل کر دیا۔‘
انہوں نے لکھا، ’(چھاپے کے وقت) میرے ملازمین اور پالتو جانوروں کو سڑک پر پھینک دیا گیا‘۔
پی ٹی آئی رہنما نے سوال اٹھایا کہ ’اتنا گرنے کے بعد کہ خالی نجی پراپرٹیز پر حملے کیے جائیں ریاست نام کی کیا چیز رہ گئی۔
CDA
Zulfi Bukhari
مقبول ترین
Comments are closed on this story.