Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلاول بھٹو کا یو این سیکرٹری جنرل سے اسلاموفوبیا کیخلاف جامع حکمت عملی کا مطالبہ

قرآن پاک کے حوالے سے واقعات پر بھی بات کی، بلاول بھٹو
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2023 08:46am

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے یواین سیکرٹری جنرل کو فون کرکے اسلام وفوبیا کے خلاف جامع حکمت عملی کے لیے اقوام متحدہ کی مشترکہ کاوشوں کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے فون پر بات کی اور سیلابی صورتحال کے بعد ان کےتعاون پر شکریہ ادا کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے سپلائی چین میں تعطل آنے پر غذائی خدشات کے چیلنجز پر بات کی اور بلیک سی گرین انیشی ایٹوو کی مذاکرات کے ذریعے بحالی پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل سے قرآن پاک کے حوالے سے واقعات پر بھی بات کی، اور اسلام وفوبیا کے خلاف جامع حکمت عملی کے لیے اقوام متحدہ کی مشترکہ کاوشوں کا مطالبہ کیا۔

Bilawal Bhutto Zardari

UN Secretary General