Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا

مشورہ دیتے ہیں کہ بھارتی قیادت اشتعال انگیزی سے باز رہے، دفتر خارجہ
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2023 11:50pm

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بھارتی وزیردفاع کی جانب سے اشتعال انگیز بیان پر ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے رد عمل میں کہا کہ ہم بھارت کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ انتہائی احتیاط برتے کیونکہ اس کی متعصبانہ بیان بازی خطے کے لیے خطرہ ہے۔ اس طرح کا بیان امن اور استحکام، اور جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک ماحول کو غیر مستحکم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارت کے سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ فوجی افسران نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارے میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ تبصرے کیے ہیں۔ اس قسم کے غیر اخلاقی بیانات کو روکنا چاہیے، جارحیت کی صورت میں بھارتی قیادت کو یاد دلایا جاتا ہے کہ پاکستان کسی بھی صورت میں اپنے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ہائپر نیشنلزم کو بھڑکانے اور انتخابی فوائد حاصل کرنے کے مقصد سے بھارت کو پاکستان کیخلاف عوامی گفتگو میں گھسیٹنے کی روایت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق تاریخ سے لے کر قانون تک اور اخلاقیات سے لے کر زمینی صورتحال تک ہر چیز کشمیر کے بارے میں بھارتی دعوئوں کو جھٹلاتی ہے، جو ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ علاقے کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا جس کا اظہار جمہوری طریقہ کار کے ذریعے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کرائی جائے گی،بھارت کو مشورہ دیا جائے گا کہ وہ ان قراردادوں پر دیانتداری کے ساتھ عملدرآمد کرے، بجائے اس کے کہ وہ شان و شوکت کے تصورات کو پسند کرے۔

اسلام آباد

Pakistan Foreign Office

Mumtaz Zahra Baloch

indian defence minister

raj nath singh

provocative statement