Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

سعودی رائل ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دو پائلٹ جاں بحق

طیارے کو حادثہ خمیس مشیط کے علاقے میں پیش آیا
شائع 26 جولائ 2023 11:24pm
فوٹو:العریبہ
فوٹو:العریبہ

سعودی رائل ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جب کہ طیارے کے دونوں پائلٹس جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی رائل ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، اور طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے، طیارے کو حادثہ خمیس مشیط کے علاقے میں پیش آیا۔

سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ شاہی سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف 15 ایس اے شاہ خالد ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے، جس میں دو پائلٹ جاں بحق ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، اورکمیٹی نے اس طیارے کے حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔

۔

Royal Saudi Air Force training aircraft

plane crashed

training plane