Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: محرم الحرام کے جلوسوں کی ڈرون سے کوریج پر پابندی عائد

ڈرون کیمرے سے کسی بھی قسم کی کوریج اور ریکارڈنگ کی اجازت نہیں، محکمہ داخلہ
شائع 26 جولائ 2023 10:48pm

محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کراچی میں محرم الحرام میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جس میں مجالس اور جلوس میں ڈرون کیمرے کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے، ڈرون کیمرے سے کسی بھی قسم کی کوریج اور ریکارڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محرم کے جلوسوں کی حفاظت کے پیش نظر ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

drone