Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی کابینہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری دے دی

قومی سلامتی سے متعلق اہم معلومات کو مزید محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے
شائع 26 جولائ 2023 08:35pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وفاقی کابینہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ ترمیم کے تحت آفیشل سیکرٹس کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نےآفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کو بطور تحقیقاتی ادارہ شامل کیا جائے گا، بڑے تحقیقاتی اداروں کے کردار اور اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید مربوط بنانے کا ورک فریم شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹیم) کی تشکیل کے کردار کو بھی شامل کیا جائے گا، قومی سلامتی سے متعلق اہم معلومات کو مزید محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

federal cabinet

اسلام آباد

imran khan

PAKISTAN TEHRIK E INSAAF (PTI)

Cypher Investigations

APPROVAL OF AMENDMENT

OFFICIAL SECRETS ACT