Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری شجاعت نے سیاسی امور پر فیصلہ سازی کیلئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سے نگراں سیٹ اپ پر مذاکرات کرے گی
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2023 08:14pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی امور پر فیصلہ سازی کے لیے مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی امور اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق امور پر فیصلہ سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ کی مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے نگراں سیٹ اپ اور آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مذاکرات کرے گی۔

کمیٹی میں طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین، چوہدری محمد سرور اور چوہدری شافع حسین شامل ہوں گے۔

lahore

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain

Advisory Committee