Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کے بعد چین کی لڑکی بھی خیبر پختونخوا کے لڑکے کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی

لڑکی نے اسلام قبول کرکے باجوڑ کے جاوید سے نکاح کرلیا
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2023 09:06pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

بھارت کی انجو کے بعد چائنہ کی گوا فینگ کو بھی خیبرپختون خوا کے لڑکے کی محبت پاکستان کھینچ لائی، لڑکی نے اسلام قبول کرلیا ہے، اور دونوں نے نکاح بھی کرلیا ہے۔

بھارت کی انجو کے بعد اب چین کی لڑکی بھی پہاڑوں کے شہزادے کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی ہے، اور لڑکی نے اسلام بھی قبول کرلیا ہے۔

18 سالہ چینی لڑکی گوا فینگ (GAOfang) کی جاوید نامی لڑکے سے سنیپ چیٹ پر 3 سال پہلے دوستی ہوئی، جو محبت میں بدل گئی، اور اس محبت کو ازدواجی زندگی میں تبدیل کرنے گوافینگ دیر لوئر پہنچ گئی۔

باجوڑ کا رہائشی جاوید ثمرباغ میں اپنے ماموں عزت اللہ کے گھر رہائش پذیر ہے، جب کہ چینی لڑکی گوا فینگ ( GAOfang ) گلگت کے راستے لوئر دیر پہنچی، لڑکی کے پاس 3 ماہ کا پاکستان کو ویزٹ ویزہ ہے۔

ذرائع کے مطابق گوافینگ نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اس کا اسلامی نام کسوا رکھا گیا ہے، جب کہ کسوا اور جاوید نے نکاح بھی کرلیا ہے، اور لڑکی کے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد دونوں کا چین جانے کا ارادہ ہے۔