والد کے ساتھ تنازع کے بعد ترک شیف کھانے کا برتن اٹھانے میں ناکام
خاندانی مسائل نے شیف سی زیڈ این براک کے کام کو متاثر کردیا، سوشل میڈیا پر لی گئی ایک ویڈیو میں شیف اپنے کیریئر میں پہلی بار انگور کے پتوں سے بھرے ہوئے ایک بڑے برتن کو پلٹنے میں ناکام رہے
ترک سیف کی یہ غلطی ان کے چاہنے والوں کے لئے قابل تشویش ہے، کیونکہ وہ بہت زیادہ مقدار میں کھانا پکانے کے لئے جانے جاتے ہیں اور آسانی سے بڑے سے بڑے وزنی کھانے کا تھال پلٹ سکتے ہیں، لیکن اس بار لگتا ہے انہونی ہوگئی، شیف نے کھانے کا برتن پلٹنا چاہا پر وہ ناکام رہے۔
واضح رہے ترکی کے معروف شیف بوراک اوزدیمیر کا اپنے والد سے تنازع عروج پر ہے اور اس حوالے سے مسلسل خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، انہوں نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے، اور الزام لگایا کہ ان کے علم میں لائے بغیر ان کے نام کو غیر ملکی تاجر کو فروخت کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر بوراک کے بہت سے فالوورز نے یہ بھی کہا کہ برتن کا سائزبڑا تھا جس کی وجہ سے وہ اس کی منتقل کرنے میں ناکام ہوگئے، جب کہ ان کے چاہنے والوں نے کہا ہے کہ حالیہ تنازع کی وجہ سے بوراک نفسیاتی اور صحت کے دیگر مسائل کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنے روز مرہ کے کام کو انجام دینے میں بھی مشکل کا سامنا کررہے ہیں۔
Comments are closed on this story.