Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: گرلز ہاسٹل پرچھاپہ مارنیوالا ایس ایچ او معطل، انکوائری کا حکم

ایس ایس پی آپریشن کو انکوائری کا حکم دے دیا
شائع 26 جولائ 2023 03:03pm
اسکرین گریب/ آج نیوز
اسکرین گریب/ آج نیوز

فیصل آباد میں گلبرگ پولیس نے گرلز ہاسٹل پرچھاپہ مارنے والے ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے۔

تھانہ گلبرگ پولیس نے دو روز قبل لیڈی پولیس کے بغیر گرلز ہاسٹل پر غیر قانونی چھاپہ مارا اور ہاسٹل میں سوئی لڑکیوں کو اٹھا کر تھانہ گلبرگ کے ریٹائرنگ روم میں بند کردیا تھا۔

آج نیوز نے ایس ایچ او کے ریٹائرنگ روم میں بند لڑکیوں کی فوٹیج حاصل کرلی، جس میں لڑکیوں کو تھانہ کے کمرے میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہاسٹل وارڈن نے مبینہ چھاپے کے خلاف سی پی او فیصل آباد کو درخواست جمع کروائی تھی۔ جس پر آر پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او احسان عادل کو معطل کرکے ایس ایس پی آپریشن کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

Faisalabad

Punjab police