Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں کے لئے خوشخبری، پیزا کی خوشبو والا دنیا کا پہلا ایکس بکس کنٹرولر تیار

اب بچے کھیل کے ساتھ ساتھ پیزا کی خوشبو بھی سونگھ سکتے ہیں
شائع 26 جولائ 2023 10:44pm
تصویر: گیزموڈو
تصویر: گیزموڈو

مائیکرو سافٹ نے پیزا کی خوشبو والا دنیا کا پہلا ایکس باکس کنٹرولر تیار کرلیا ہے۔

اگر آپ کے بچے بھی پیزا کی خوشبو کے ساتھ گیمز انجوائے کرنا چاہتے ہیں تو مائیکرو سوفٹ کی جانب سے بنایا گیا ایکس باکس کنٹرولر انہیں بہت پسند آئے گا، کیونکہ اس گیم کنٹرولر میں کھیلتے دوران پیزا کی خوشبو آتی رہتی ہے اور یوں آپ کو اپنے پسندیدہ کھانے کا احساس ملتا رہتا ہے۔

یہ منفرد کنٹرولر نئی آنے والی ایک فلم، ’ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز: میوٹنٹ میہم‘ کی مارکیٹنگ کا حصہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کنٹرولر کو مخصوص تعداد میں بنایا گیا ہے، اس کنٹرولر کے چار ماڈل ہیں لیکن یہ برائے فروخت نہیں بلکہ یہ تعارفی مہم کے تحت تحفے میں دیئے جائیں گے۔

اب اگرآپ پیزا والا کنٹرولرلینا چاہتے ہیں تو ایکس باکس گیم پاس ٹویٹر (نیا نام ایکس) کے اکاؤنٹ کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرکےاس قرعہ اندازی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ایکس باکس کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔

ایکس باکس اپنے شائقین کی توجہ کے لیے کلیکٹر ایڈیشن کے تحت بہت سی مصنوعات پیش کرتا رہتا ہے، اس سے قبل ہم مختلف فوڈ چین اور مائیکل جورڈن کے ایکس باکس ورژن بھی دیکھ چکے ہیں۔ ایکس باکس کا یہ پیزا کی خوشبو میں بسا کنٹرولر بچوں میں بہت پسند کیا جارہا ہے۔

hollywood

children

video games

Pizza