Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ویرے دی ویڈنگ ’ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر

بالی ودنئے سیکوئل کے آئیڈیا اورکانسیپٹ کا کام مکمل کردیا گیا، جلد کاسٹ فائنل ہوگی
شائع 26 جولائ 2023 03:31pm
تصویر: پےتم
تصویر: پےتم

ویرے دی ویڈنگ 2 سب سے زیادہ انتظار کی جانے والے سیکوئلز میں سے ایک ہے، جس کی شوٹنگ کا آغازآئندہ سال سے کیا جائے گا۔

بالی وڈ فلم ’ ویرے دی ویڈنگ’ 2018 میں ریلیز کی گئی تھی۔ خواتین کی اس کامیڈی فلم کوبے حد پزیرائی ملی تھی۔

فلم میں کرینہ کپور، سونم کپور، سوارہ بھاسکر اورشیکھا تلسانیہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔

بالی ووڈ نے اس مقبول فلم کے سیکوئل کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2024 سےعکس بندی شروع کر دی جائے گی ۔

ششانکا گھوش کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ’ویرے دی ویڈنگ‘ لڑکیوں کے ایک گروپ کی کامیڈی فلم تھی جس نے باکس آفس پر دنیا بھر میں100کروڑ سے زائد کی کمائی کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکوئل کے لیے ابھی اسکرپٹ کا کام باقی ہے جس کے بعد کاسٹ کو فائنل کیا جائے گا۔

Bollywood

Women

entertainment

movie