کنسرٹ میں چیخننے والے نوجوان کو لینے کے دینے پڑگئے، اسپتال منتقل
چین میں ایک 19 سالہ نوجوان نے اپنے پسندیدہ آئیڈل گروپ کے کنسرٹ کے دوران اتنا شور کیا کہ اس کئ پھیپھڑوں میں سوراخ ہو گیا۔
چین کے شہرشینزین سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو حال ہی میں اپنے پسندیدہ آئیڈل گروپ کے اکنسرٹ کے دوران اونچی آواز میں چیختے ہوئے نیوموتھوراکس کا سامنا کرنا پڑا، جسے ’ٹوٹا ہوا پھیپھڑا‘ بھی کہا جاتا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق بینڈ کی پرفارمنس کے دوران 19 سالہ نوجوان جوش و خروش سے چیخ رہا تھا کہ اچانک اسے سینے میں شدید درد محسوس ہوا۔
نوجوان کو شینزن اسپتال کے ایمرجنسی روم میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نتیجہ اخذ کیا کہ کنسرٹ کے دوران زیادہ طاقت سے چیخنے کی وجہ سے اس کے ایک پھیپھڑے میں الویولر پھٹ گیا تھا۔
نیوموتھوراکس پھیپھڑوں اور سینے کی دیوار کے درمیان پھیپھڑوں کی جگہ میں ہوا کا ایک غیر معمولی مجموعہ ہے۔ سینے کی چوٹ، پھیپھڑوں کی بیماری سے ہونے والے نقصان، یا اچانک یا شدید دباؤ کی وجہ سے الویولر کے پھٹنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی مداح کو کنسرٹ کے دوران پھیپھڑوں میں چوٹ لگی ہو۔ سنہ 2017 میں مغربی میڈیا نے ایک نوجوان خاتون کا عجیب وغریب واقعہ رپورٹ کیا تھا جسے کنسرٹ کے دوران چیخنے کی وجہ سے نیوموتھوراکس کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Comments are closed on this story.