Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محبوب سے ملاقات کیلئے لڑکی نے گاؤں کی بجلی کاٹنا معمول بنالیا

گاؤں والوں نے خود انتظام کرکے جوڑے کی شادی کروادی
شائع 26 جولائ 2023 12:20pm
تصویر: پکس ہیئر
تصویر: پکس ہیئر

بھارتی ریاست بہارکے مغربی ضلع کے ایک گاؤں بیتیا کے لوگ بجلی کی غیر معمولی بندش کی وجہ سے ایک ہفتہ سے زائد عرصے سے سخت پریشان تھے۔ مکمل اندھیرے نے چوروں کے بھی وارے نیارے کررکھے تھے۔ کھوج لگانے پرانوکھی وجہ سامنے آئی۔

مقامی افراد نے اپنے طور پر نگرانی کی تو وجہ سامنے آگئی۔ پریتی کماری نامی مقامی لڑکی کو مخالف گاؤں کے ایک نوجوان سے محبت ہوگئی تھی اور اس رشتے کو خفیہ رکھنے کے لیے اس نے گاؤں میں بجلی کاٹنا معمول بنا لیا تھا تا کہ اپنی محبت سے ملاقات کرسکے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لڑکی کی شناخت پریتی کے نام سے ہوئی جو راج کمار نامی لڑکے سے گھر والوں سے چھپ کر ملاقات کرنے کے لیے علاقے کی بجلی بند کر دیتی تھی۔

بجلی کی بندش سے بچنے کے لیے گاؤں کے لوگوں نے فیصلہ کیا کہ نوجوان جوڑے کی شادی کروانی چاہیے۔

سب نے مل کر یہ شادی ایک مقامی مندر میں کروائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی تعلقات کو خفیہ رکھنے کے لئے ایک ہندوستانی الیکٹریشن کے خیال سے متاثر تھی، جو گزشتہ سال اپنی گرل فرینڈ سے خفیہ طور پر ملنے کے لئے اپنے آبائی گاؤں میں بجلی کاٹنے کی وجہ سے شہ سرخیوں میں آیا تھا۔

india

Women

Indian girl