Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامرخان نے کبھی بھی شاہ رخ کا دیا تحفہ استعمال کیوں نہیں کیا

عامر خان آج کے جدید دور میں بھی ٹیکنالوجی سے دور ہیں
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2023 03:36pm
تصویر: ڈیلی انڈیا
تصویر: ڈیلی انڈیا

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک پُرمزاح قصہ سناتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان نے انہیں ایک لیپ ٹاپ گفٹ کیا تھا جو کبھی آن ہی نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے حال ہی میں ٹیکنالوجی اور لیڈر شپ سمٹ میں شرکت کی اور اس موقع پر صحافیوں سے کنگ خان کی جانب سے دیے گئے ایک تحفہ کا ذکرکیا۔

عامرخان نے بتایا کہ ٹیکنالوجی اور میرا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں، شاہ رخ خان اور میں 1996 میں امریکا اور برطانیہ میں ایک شو کر رہے تھے، وہ شو ٹیکنالوجی کے بارے میں تھا۔ اس کمپنی نے ایک نیا لیپ ٹاپ لانچ کیا تھا۔ جس پر شاہ رخ خان نے مجھے لیپ ٹاپ لینے کا مشورہ دیا۔

عامر خان نے مزید بتایا کہ انہوں نے کنگ خآن سے صاف کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کمپیوٹر استعمال نہیں کیا جس پر شاہ رخ خان نے مجھے ٹیکنالوجی کے بارے میں سمجھایا اور لیپ ٹاپ تحفہ میں دیا ، جو5 سال تک استعمال ہی نہیں کیا۔

عامرخان نے بتایا کہ جب پانچ سال بعد میرے منیجرنے لیپ ٹاپ کوآن کیا تو وہ خراب ہو چکا تھا۔

Bollywood

entertainment

شخصیات