Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک ماہ غائب رہنے کے بعد چینی وزیر خارجہ اچانک برطرف

جن کو چینی صدر کا قریبی ساتھی تصور جاتا تھا
شائع 26 جولائ 2023 09:43am
کن گینگ ایک ماہ سے منظرعام سے غائب تھے۔
کن گینگ ایک ماہ سے منظرعام سے غائب تھے۔

ایک ماہ تک غائب رہنے کے بعد چینی وزیر خارجہ کو اچانک برطرف کرکے ان کی جگہ پیشرو وانگ یی کو تعینات کردیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق چینی حکومت نے کن گینگ کو وزیرخارجہ کےعہدے سے برطرف کرکے ان کی جگہ پیشرو وانگ یی کو تعینات کیا گیا ہے۔

سنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ کن گینگ کو وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ منگل کے روز اجلاس میں چینی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کیا گیا اور وانگ یی کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

کن گینگ کی برطرفی کا فیصلہ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کیا گیا، جو عام طور پر مہینے کے آخرمیں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ57 سالہ کن گینگ کو دسمبر میں وزیر خارجہ بنایا گیا تھا اور25 جون کے بعد سے وہ مںظرعام سےغائب تھے، جب انہوں نے اپنے ہم منصبوں روس، ویتنام اور سری لنکا کے بات چیت کی تھی۔

کن گینگ نے آخری ملاقات روسی نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو سے کی تھی، جنہوں نے چین کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد ہی چین نے بغیر کسی وضاحت کے 4 جولائی کو کن گینگ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی تھی۔

چین کی وزارت خارجہ نے بعد میں بیان میں کہا کہ کن گینگ صحت کی خرابی کی بنا پر جکارتہ میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے۔

خیال رہے کہ کن گینگ کی پُراسرار غیر موجودگی نے ان قیاس آرائیوں کو بھی جم دیا، وہ چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کی قیادت کے حق سے باہر ہوگئے ہیں۔

کن گینگ کو چینی صدر شی جن پنگ کا قریبی ساتھی تصور جاتا تھا اورچینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کے اندر ایک ابھرتے ہوئے ستارے کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔

china

Wang Yi

Qin Gang

China Foreign Minister