Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایکواڈور کی جیلوں میں جاری پرتشدد ہنگاموں میں 31 ہلاک، افسران محصور

مختلف جیلوں سے 2700 سے زائد آتشیں اسلحہ اور دیگر خطرناک ہتھیار برآمد
شائع 26 جولائ 2023 09:02am
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

ایکواڈور کی خطرناک جیلوں میں ایک ہفتے سے جاری تشدد کی لہر میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے، حکومت نے ملک کی جیلوں میں دو ماہ کے لیے ایمرجنسی لگا رکھی ہے۔

اٹارنی جنرل کے مطابق مختلف جیلوں سے 2700 سے زائد آتشیں اسلحہ اور دیگر خطرناک ہتھیار برآمد کرلیے گئے ہیں۔

جیلوں میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں ہلاک قیدیوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے جبکہ 14 شدید زخمی ہیں۔

قیدیوں کے چنگل سے 120 جیل افسران کو رہا کرالیا گیا۔

یاد رہے کہ ایکواڈور کی خطرناک جیل میں 22 جولائی سے دو گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں تھیں۔

Ecuador

Prison Riots