Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ہیرا تمنا بھاٹیہ کے پاس ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

ہیرے کی ملکیت پر مبنی خبروں پر اداکارہ کا ردعمل
شائع 26 جولائ 2023 02:09am

بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک خبر جاری کی گئی کہ دنیا کا سب سے بڑا ہیرا اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے پاس ہے جو انہیں تحفے میں ملا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس انگوٹھی کو تمنا کی ایک تیلگو فلم کے کام سے متاثر ہوکرساوتھ انڈین ایکٹر رام چرن کی اہلیہ اپاسنا نے تحفے میں مہنگی ترین اور نایاب انگوٹھی دی۔

رام چرن کی اہلیہ اپاسنا نے 3 اکتوبر 2019 کو ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی تھی جس میں تمنا بھاٹیہ کو ہیرے والی انگوٹھی کے ساتھ دیکھا گیا۔ لیکن اس انگوٹھی کی حقیقت کسی کو معلوم نہیں تھی۔

بعدازاں 4 اکتوبر 2019 کو تمنا بھاٹیہ نے مذکورہ ٹوئٹ کے ردعمل میں لکھا کہ ’اس بوتل اوپنر کے ساتھ بہت سی یادیں وابستہ ہوں گی۔ اتنے عرصے کے بعد مل کر بہت اچھا لگا۔ جلد ہی آپ سے ملنے کا انتظار ہے اور آپ کو مزید یاد روں گی۔‘

تمنا کی ٹوئٹ کے بعد بھی بھارتی میڈیا یہ سمجھنے سے قاصر رہا کہ یہ اصلی ہیرا نہیں ہے ۔

گزشتہ دنوں جب ہی تصویردوبارہ وائرل ہوئی تو تمنا بھاٹیہ ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکیں اور انہوں نے انگوٹھی کی حقیقت بتا دی۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے لوگوں کو بتایا کہ یہ کوئی ہیرے والی انگوٹھی نہیں بلکہ بوتل اوپنر ہی ہے۔

تمنا بھاٹیہ نے لکھا کہ یہ بتاتے ہوئے اچھا تو نہیں لگ رہا لیکن یہ اصل ہیرا نہیں بلکہ بوتل اوپنر ہے جسے ہم نے فوٹو شوٹ میں استعمال کیا۔

Sharlyn chorpa