Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران حکومت کیلئے 60 کے بجائے90 دن ہونے چاہیے، اسحاق ڈار

نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافہ کے بغیر ملک نہیں چلایا جاسکتا، وزیرخزانہ
شائع 25 جولائ 2023 11:43pm
تصویر/ وزارت خزانہ ٹوئٹر
تصویر/ وزارت خزانہ ٹوئٹر

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کیلئے 60 کے بجائے90 دن ہونے چاہیے، جب کہ ان کے اختیارات میں اضافہ کے بغیر ملک نہیں چلایا جاسکتا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم سے متعلق بحث قبل ازوقت ہے، اس حوالے سے ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی، نگراں وزیراعظم کا فیصلہ پی ڈی ایم اور اتحادی قیادت کریں گی، جو فیصلےکرے گی قبول ہوگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافہ کئے بغیر ملک چلایا نہیں جاسکتا، نگران حکومت کیلئے 60 دن کے بجائے 90 دن ہونے چاہیے، ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگ الگ ہو گئے، میں نے کہا تھا کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، پی ٹی آئی دورمیں روپے کی قدر گرنا شروع ہوئی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ نے 5 سالہ نااہلی سے متعلق فیصلہ کرلیا ہے، نوازشریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے 5 سال پورے ہو گئے ہیں، نوازشریف وطن واپس آکر انتخابات میں حصہ لیں گے، ملک کو ان جیسے قائد کی ضرورت ہے۔

Ishaq Dar

Caretaker prime minister