منوج باجپائی کا 170 کروڑ روپے اثاثوں کی خبر پر ردعمل سامنے آگیا
بھارتی اداکار منوج باجپائی نے 170 کروڑ کے اثاثوں کی خبر پر قہقہہ لگاتے ہوئے اس کی تردید کردی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق حال ہی میں متعدد بھارتی ویب سائٹس نے ذرائع سے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ منوج باجپائی کے پاس ایک ارب 70 کروڑ روپے کی دولت ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اداکار کی دولت میں اضافہ ان کی ویب سیریز کی کمائی کی وجہ سے ہوا اور اب وہ بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے منوج باجپائی نے پہلے تو قہقہہ لگایا پھر کہا کہ کاش کہ رپورٹس سچی ہوجائیں اور ان کے پاس اتنی دولت آجائے۔
اداکار نے کہا کہ آج تک انہوں نے جس طرح کی فلمیں اور ویب سیریز کی ہیں، ان سے وہ اتنی دولت کما ہی نہیں سکتے۔
منوج باجپائی نے واضح کیا کہ ان کے لیے پیسے کمانا یا دولت بنانا کبھی مقصد نہیں رہا، انہوں نے اپنے کام کی بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے پر فوکس کیا۔
منوج باجپائی نے ہنستے ہوئے کہا کہ کاش ویب سائٹس کی رپورٹس سچی ہوجائیں اور ان کے پاس کہیں نہ کہیں سے 170 کروڑ روپے آجائیں۔
Comments are closed on this story.