Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان 3 اگست کو پاکستان پہنچیں گے

بلاول بھٹو اور ڈاکٹرعبدالہیان کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے، ذرائع
شائع 25 جولائ 2023 08:06pm

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر مشاورت اور افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر خصوصی طور بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان 3 اگست کو پاکستان پہنچیں گے، ان کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے باضابطہ مذاکرات ہوں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر مشاورت کی جائے گی، اور دونوں وزرائےخارجہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں دونوں ممالک کے لیے باعث تشویش ہیں، ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ کے موقع پر افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر خصوصی طور بات ہوگی۔

Bilawal Bhutto Zardari

Iranian Foreign Minister

Hussain Amir Abd al Hyan