Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیلرز کو اوگرا آفس کے سامنے احتجاج مہنگا پڑ گیا، ایل پی جی 10 روپے مہنگی

گھریلو سیلنڈر 220 روپے اور کمرشل سلینڈر 400 روپے مہنگا ہوگیا
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 07:48pm

مارکیٹنگ کمپنیز نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10روپے کا مزید اضافہ کردیا، جس کے بعد گھریلو سیلنڈر 220 روپے اور کمرشل سلینڈر 400 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

لاہور میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے خلاف اوگرا کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگی ایل پی جی خرید کر سستی کیسے فروخت کریں، ذخیرہ اندوز عناصر نے سرکاری ایل پی جی کی فروخت بند کر دی ہے، صرف امپورٹڈ مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوکل ایل پی جی کی پیداوار کیوں بند کر رکھی ہے، ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں کو پکڑا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایل پی جی ڈیلرز کو اوگرا آفس کے سامنے احتجاج مہنگا پڑ گیا، اور مارکیٹنگ کمپنیز نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10روپے کا مزید اضافہ کردیا، جس کے بعد گھریلو سیلنڈر 220 روپے اور کمرشل سلینڈر 400 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گیس مافیا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں یہ تیسرااضافہ ہے، اور مافیا کی جانب سے اوگرا کو ملوث کیا جا رہا ہے۔

LPG

LPG Gas

LPG Prices