Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آڈٹ رپورٹ نے ڈریپ کی سنگین غفلت کا بھانڈا پھوڑ دیا

غیر رجسٹرڈ ہونے پر معطل دوائیں مارکیٹ سے واپس نہ اٹھانے کا انکشاف
شائع 25 جولائ 2023 06:48pm
تصویر: فائل
تصویر: فائل

ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کی طرف سے غیر رجسٹرڈ ہونے پر معطل دوائیں بھی مارکیٹ سے واپس نہیں اٹھائی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ نے ڈریپ کی سنگین غفلت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، اور انکشاف ہوا ہے کہ ڈریپ کی غفلت کے باعث عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سر درد، سوجن، پٹھوں کے درد کی کچھ دواؤں کو معطل کیا گیا تھا، تاہم ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کی طرف سے غیر رجسٹرڈ ہونے پر معطل کی گئی دوائیں مارکیٹ سے واپس نہیں اٹھائی گئیں، اور دوائیں تاحال مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ کا اسٹاک واپس نہ لینا لوگوں کی جانوں سے کھیلنا ہے، آڈٹ نے ذمہ دار افراد کے خلاف انکوائری کی ہدایت کی ہے، اور کہا ہے کہ ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے خود ان دواؤں کو معطل کر رکھا تھا۔

Audit Report

Drape

Drap Registration Board