Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

26 جماعتی اتحاد نے عدم اعتماد کا فیصلہ کیا
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 06:24pm

بھارت کے 26 جماعتی اتحاد (انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس) نے مودی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف بھارت کے 26 جماعتی اتحاد (انڈین نیشنل ڈویلپمنٹل انکلوسیو الائنس) نے عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن 2 ہفتے سے منی پور خانہ جنگی پر لوک سبھا میں بحث مطالبہ کر رہی تھی، تاہم مودی سرکار منی پور فسادات پر پارلیمنٹ میں بحث کروانے سے گریزاں رہی، اور منی پورخانہ جنگی کے خلاف قرارداد پیش کرنے پر اجلاس ہی برخاست کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب اپوزیشن رہنماؤں کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے، اور تحریک عدم اعتماد کا سن کر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اور مودی نے اپوزیشن اتحاد کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے تشبیہ دے دی ہے۔

no confidence motion

narendra moodi

New Indian Parliament

indian parliament

No confidence motion against moodi