Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ کا اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف

جب والد کو شادی کا علم ہوا تو وہ ناراض ہوئے تھے،کاجول
شائع 25 جولائ 2023 05:31pm
تصوئر: گلف نیوز
تصوئر: گلف نیوز

بالی ووڈ کی ملٹی ٹیلنٹڈ اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ جب انکے والد کو شادی کے بارے میں علم ہوا تو ان کی جانب سے ناراضگی ظاہر کی گئی تھی۔

برطانوی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی میگا اسٹار نے کہا کہ جب ان کے والد کو اجے دیوگن کے ساتھ ان کی شادی کا علم ہوا تو وہ خاصا ناراض ہوئے تھے کیونکہ ان کے مطابق وہ شادی کے لیے بہت کم عمر ہیں۔

کاجول نے مزید بتایا کہ پورا ہفتہ ان کے والد نے ان سے بات نہیں کی تھی اور وہ ہفتہ ان کے اوپرایک پہاڑ کے گرنے جیسا محسوس ہورہا تھا۔

اداکارہ کے مطابق جب وہ پہلی بار اجے دیوگن سے ملی تھیں تو انہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ انکی زندگی پر مثبت اثر ڈالیں گے۔

اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شادی شدہ اداکاراؤں کو سنگل اداکاروں کے مقابلے میں کم اہم سمجھا جاتا ہے جبکہ شرمیلا ٹیگور، سائرہ بانو اور ہیما مالنی جیسی مشہور اداکاراؤں نے شادی کے بعد اپنی سب سے بڑی ہٹ فلمیں دی ہیں۔

india

lifestyle

شخصیات

Kajol

actors