Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی چلے گی یا نہیں، پہلے ہی دن بتانے والی فوٹوگرافر

فوٹوگرافر شیلا ہیرنگٹن نے دیرپا شادی کیلئے 3 علامتیں بتادیں
شائع 25 جولائ 2023 03:30pm

. شادی کی فوٹوگرافر کی حیثیت سے ، شیلا ہیرنگٹن نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد نوبیاہتا جوڑوں کو دیکھا، اس دوران انہوں نے متعدد ایسی علامات دیکھی جو ان کے مطابق، شادی کے ممکنہ خاتمے اور ناخوشی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

ویڈنگ فوٹوگرافر نے ٹک ٹاک پر شادی کی تقریب میں سے کچھ علامتیں شیئر کیں ہیں جن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ شادی کامیاب ہوگی یا نہیں۔

شادی کے ناکام ہونے کی علامات

ہیرنگٹن کے مطابق ناکام شادی کی پہلی نشانی یہ ہے کہ جب کوئی پارٹنر اپنے شریک حیات کے بغیر شادی کے موقع پر زیادہ تعداد میں خاندانی تصاویر کھنچوانا پسند کرتا ہے۔

ناکام شادی کی دوسری علامت یہ ہے کہ دلہن، دولہا کے رشتہ دارجوڑے میں سے کسی ایک کو مبارکباددیتے ہیں۔ فوٹوگرافر نے دعویٰ کیا کہ ’یہ عام طور پر اس لیے ہوتا ہے کیونکہ وہ دوسرے لائف پارٹنرکو پسند نہیں کرتے۔

ایک کامیاب شادی کیلئے صرف دو افراد کے درمیان محبت سے کہیں زیادہ یہ ضروری ہے کہ اس میں ان کے دوستوں اور خاندان کی قبولیت اور حمایت شامل ہو. اگر کسی کے قریبی لوگ واقعی اپکے ساتھی کو پسند نہیں کرتے ہیں تو اس شادی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہیرنگٹن کے مطابق تیسری علامت یہ ہے کہ جب ایک پارٹنر ایونٹ کے دوران اپنے منتخب کردہ شریک حیات کے مقابلے میں دوسروں کے ساتھ زیادہ وقت گزارتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آخری اشارہ ہے کہ دونوں میں سے ایک اپنے شریک حیات کے بجائے استقبالیہ میں دوستوں یا خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارے گا۔