ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، ویزوں کے اجراء کے باوجود ٹیم اجازت کی منتظر
پی ایچ ایف بھارت میں شیڈول ایونٹ میں شرکت کیلئے حکومت کو کئی بار خط لکھ چکی
بھارت میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم ویزوں کے اجراء کے باوجود حکومتی اجازت کی منتظر ہے۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کو بھارتی ویزوں کا اجراء کردیا گیا ہے۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 سے 12 اگست کے دوران بھارتی شہر چنائی میں شیڈول ہے۔
ویزوں کے اجراء کے باوجود قومی ٹیم کی بھارت روانگی حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔
بھارت میں منعقدہ ایونٹ میں شرکت کیلئے پی ایچ ایف اجازت کےلئے حکومت کو کئی بار خط لکھ چکی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.