Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان ایک بار پھر گرفتار

دوبارہ گرفتاری سے قبل عدالت نے ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا تھا
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 04:18pm

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان ایک بار پھر گرفتار کرلیے گئے۔ دوبارہ گرفتاری سے قبل عدالت نے ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق علی محمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کی دوبارہ گرفتاری کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر انھیں پھر گرفتار کیا گیا۔

آج علی محمد خان کو پشاور ہائیکورٹ نے چار اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بھی پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت کیلئے درخواست پر مرادن کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملا وزیر نے سماعت کی تھی۔

علی محمد خان کی جانب سے ندیم شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اینٹی کرپشن کے مطابق علی محمد خان پر ترقیاتی اسکیم من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا الزام ہے، اس غیرقانونی الاٹمنٹ سے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 78 لاکھ روپے نقصان پہنچا۔

Bail

Ali Muhammad Khan

MAY 9 RIOTS