Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوتیلے باپ نے تشدد کرکے چار سالہ بچے کو قتل کردیا

ملزم نے بیس روز پہلے تین بچوں کی ماں سے شادی کی تھی۔
شائع 25 جولائ 2023 12:52pm
علامتی تصویر (فائل فوٹو)
علامتی تصویر (فائل فوٹو)

لاہور میں سوتیلے باپ نے تشدد کرکے چار سالہ بچے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں عثمان نامی شخص نے بیس روز پہلے مقتول بچے کی ماں سے شادی کی، ملزم کی بیوی کے پہلے سے تین بچے تھے۔

ملزم اکثر ان بچوں پر تشدد کرتا تھا۔

عثمان نے اپنے سوتیلے چار سالہ بیٹے چاند پر تشدد کیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

ملزم بچے کی لاش کو لے کر پاکپتن چلا گیا، لیکن پولیس اطلاع ملنے پر لاش کو تحویل میں لے کر لاہور لے آئی۔

پولیس نے ملزم عثمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کو مردہ خانے بھجوا کر تفتیش شروع کردی ہے۔

child murder