Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی اونچی پرواز آج بھی جاری

آٹھ دن میں امریکی ڈالر 12 روپے 50 پیسے مہنگا
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 02:05pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے، ڈالر کی قیمت میں ایک روپے آٹھ پیسے اضافے کے بعد 289 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے سے شروع ہوانے والا اضافی 1 روپے آٹھ پیسے تک پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ انٹربینک میں آٹھ دن میں امریکی ڈالر 12 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سمیت دوست ممالک سے اربوں ڈالرز ملنے کے باوجود ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے۔

currency rate

dollar vs rupee

US Dollars