Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب بار کونسل نے 57 ضلعی اور تحصیل بارز کے صدور کو معطل کردیا

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 25 جولائ 2023 10:16am
علامتی تصویر / فائل فوٹو
علامتی تصویر / فائل فوٹو

پنجاب بار کونسل نے ستاون ضلعی اور تحصیل بارز کے صدور کو معطل کردیا

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل طاہر شبیر چوہدری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پنجاب بارکونسل نے57 ضلعی اور تحصیل بارز کے صدورکو معطل کرنے کے بعد بارز کے نائب صدور کو عہدہ سنبھا لنے کا حکم دیا ہے۔

پنجاب بار کونسل نے بارز کے صدور کو چارج سنبھالنے کے بعد الیکشن بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی دیا ہے۔

یاد رہے کہ 57 بارز کے صدور کو الیکشن بورڈ کا تقرر نہ کرنے پر معطل کیا گیا۔

پنجاب بار کونسل نے جن بارز کے صدور کی معطل کیا کہ ان میں فیصل آباد، شیخوپورہ، میانوالی، جہلم ، سیالکوٹ، نارووال، مظفرگڑھ، ڈی جی خان بارز شامل ہیں

اس کے علاوہ حافظ آباد، خانیوال، ننکانہ صاحب، پاکپتن، صادق آباد، شکر گڑھ، مری سمیت دیگر بارز شامل ہیں۔

Lawyers

pakistan bar council

Punjab bar Council